فہرست

  • الماس ریسرچ جرنل شعبہ اردو جامہ، شاہ عبداللطیف، خیرپور

Abstract

مقالہ نگاروں کے لیے ہدایات

 تحقیقی مجلہ“الماس” سال میں ایک بار شایع ہوتا ہے،شمارے میں شامل ہر ایک مقالہ نگار کو،شمارے کی دو عدد اعزازی کاپیاں اس کے پتے پر ارسال کی جا تی ہیں۔الماس کے لیے مقالہ ارسال کرتے ہوئے درج ذیل اصولوں کی پیروی لازمی ہے۔

﴾             مقالہ :مقالہ نگار کی اپنی تحقیق اور واضح نتائج پر مشتمل ہونا چاہئیے۔

﴾             ایسا مقالہ الماس میں اشاعت کے لیے نہ روانہ کیا جائے جو کسی اور تحقیقی مجلے میں بھی اشاعت کے لیے بھیجا جا چکا ہو ، ایسی صورتحال میں مقالہ نگار کو چاہئیے کہ اس سلسلے میں وہ واضح نشاندہی کرے۔

﴾             مقالے کو نوری نستعلیق فونٹ سائز ۱۳، پیج سائز۵ x۹میں کمپوز کرواکر بذریعہ ای میل روانہ کیا جائے۔  ای میل کے سبجیکٹ کے خانے میں یہ ضرور لکھا جائے "Article for Almas"۔ مقالے کی تین عدد ہارڈ کاپیز A4سائز کاغذ پر ایک ہی جانب کمپوز کرواکر بھیجی جائے ۔

﴾             مقالے میں شامل جدول و تصاویر واضح ہونی چاہئیں تاکہ ان کا عکس دوبارہ با آسانی لیا جاسکے۔

﴾             مقالے کے صفحہ اول پر دائیں طرف مقالہ نگار کے نام کے بعد ، عنوانِ مقالہ اور اس کے بعد انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں اس کاملخص ( زیادہ سے زیادہ دو سوالفاظ پر مشتمل)ہونا چاہئیے۔ جبکہ اسی صفحے کی آخری سطر پرمقالہ نگارکا عہدہ اور انسٹی ٹیوشن یا شہر کا نام درج کیا جائے۔

﴾             متن میں حوالوں کا اندارج یا ماخذ کا حوالہ اگر بین السطور دیا جائے تو حوالے کے لیے مصنف کے نام کا آخری جزو، سن ، اشاعت اور صفحہ نمبر، جو جہاں ضروری ہے درج کیا جائے۔ اگر اسی حوالے کو دوبارہ دینا ہو تو اسی صورت میں درج کیا جائے۔ بین السطور حوالہ درج کرتے ہوئے ایضاً اور’ تصنیف مذکور ‘ سے گریز کیا جائے۔ مثالیں درج ذیل ہیں:۔(نجم الاسلام ۱۹۸۸ء ،۴۴)(حجازی، ۱۹۷۰ء،الف،۳۔۵۳) یہاں الف اس لیے ہے کہ اس مصنف کا کوئی اور ماخذ بھی اسی سال چھپا ہے اور اس کا حوالہ بھی فہرستِ اسنادِ محولہ یا کتابیات میں شامل ہے۔

تمام حوالوں کی تفصیل مقالے کی آخر میں درج کی جائے اور ضرورتاً ایضاً یا تصنیف مذکور بھی تحریر کیا جائے۔

﴾             مقالے کے آخر میں تمام ماخذ یا حوالوں کی تفصیل شامل کرتے ہوئے اس ترتیب کو ملحوظ رکھا جائے۔
کتب کا اندراج کرنا ہوتو                     : مصنف کا نام، ،عنوانِ کتاب، ناشر ،سن، اور صفحہ نمبر ۔
مجموعہ مقالات کو اندراج کرنا ہو تو         : محقق کا نام، عنوانِ مضمون، جس مجلے یا کتاب میں شامل ہے اس کا نام، مرتب کا نام، 
ناشر،سن، اور صفحہ نمبر۔
اگر انٹر نیٹ، آن لائن، دستاویز کا اندراج کرنا ہو تو:۔
http:// www.salu.edu.pk/research_journals/almas
(مورخہ:۲۵ نومبر۲۰۰۷ء)

References

اداریہ

معزز قارئین ! السلام علیکم۔

الماس ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی جانب سے منظور شدہ ایکس(x) کیٹگری جرنل ہے جو ایک عر صے سے اردو زبان وادبیات سے متعلق تحقیقات شائع کر رہا ہے ۔ قومی اور بین الا قوامی مجلس مشاورت کی مستقل راہنمائی کے ساتھ ساتھ وطن عزیز کے قارئین کی آرا اور معیاری تحقیقات کی اشاعت نے اس جرنل کے وقار میں اضافہ کیا ہے ۔اس کا انداز ہ ملک اور بیرون ملک سے بڑی تعداد میں موصول ہونے والے تحقیقی مقالات سے بھی ہوتا ہے۔
شعبہ اردو شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیر پور سندھ کے زیر انتظام شائع ہونے والے تحقیقی جرنل “ الماس ” کا تئیسواں شمارہ قارئین کے لیے پیش خدمت ہے۔ اس شمارے کے لیے اندرون ملک اور بیرون ملک سے قابل قدر مقالات موصول ہوئےتاہم ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحقیقی مجلات سے متعلق ضابطوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اور ماہرین سے موصول ہونے والی آرا کی روشنی میں مطلوبہ معیار کے حامل مقا لات کو شائع کیا جا رہاہے۔اس ضمن میں قومی اور بین الا قوامی مجلس مشاورت کے اراکین خصوصی شکریے کے مستحق ہیں کہ جن کے علمی تعاون کی بدولت اس شمارے کی بروقت اشاعت ممکن ہوئی۔
حسب روایت یہ شمارہ بھی بذریعہ انٹرنیٹ آن لائن شائع کر دیا گیا ہے، جسے قارئین ویب سائٹ http://almas.salu.edu.pk پر بھی ملاحظہ فرماسکتے ہیں۔

(پروفیسرڈاکٹرصوفیہ یوسف)
مدیر الماس شعبہ اردو، شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور سندھ، پاکستان۔
Email: drsoofiayousuf@gmail.com
Editoralmas@salu.edu.pk
فون: 0092-243-9280291
Published
2020-06-02