فرانس میں تدریس اردو مسائل اور حل

  • پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد قریشی

Abstract

پاکستان و فرانس کے دوستانہ مراسم کی تاریخ بہت قدیم ہے اور اس میں چین و پاکستان دوسری کی طرح ایک مضبوط حوالہ اُردو زبان و ادب کا بھی ہے۔ فرانسیسی ادب و ثقافت پر مشرقی زبانوں کا واضح اثر سترھویں اور اٹھارویں صدی سے صاف دکھائی دیتا ہے۔ مشہور فرانسیسی مستشرق لوئس لانگلے کی کوشش سے مارچ 1795ء میں پیرس کے قومی کتب خانے میں مشرقی زبانوں کا مدرسہ قائم ہوگیا۔ اس مدرسے کے قیام کا بنیادی مقصد مشرقی ممالک سے تجارتی و ثقافتی تعلقات مضبوط کرنے کے علاوہ سفارتی عہدوں کے لیے قابل افراد تیار کرنا تھا۔

References

References are given at the end of every article.
Published
2020-10-19