اُردو کا ایک غیر معمولی افسانہ نگار—اشفاق احمد

  • ڈاکٹر انوار احمد شاہ عبداللطیف یونیورسٹی، خیرپور

Abstract

اشفاق احمد اردو افسانہ نگاروں کی صفِ اوّل  سے تعلق رکھتے ہیں، مگر کچھ عرصہ پہلے تک ایسے محسوس ہوتا تھا جیسے وہ ایک طرح سے افسانہ لکھنا ترک کرچکے ہیں یا پھر اپنی دانست میں اپنی افسانوی واردات کے لیے نیا میڈیم اور نئی فارم دریافت کر چکے ہیں۔ جس کی بدولت وہ چند سو ادبی قارئین کے عوض لاکھوں سامعین اور ناظرین کی توجہ کے ساتھ ساتھ مالی استحکام بھی پاچکے ہیں اور ٹیلی ویژن کی دو سیریز اور ڈرامے 'توتا کہانی' کے باعث ان کا نام متنازعہ فیہ بن چکا ہے۔ چنانچہ اشفاق احمد پر اکثر ابن الوقت کی پھبتی کسی جاتی ہے لیکن ان کے شدید ترین مخالف بھی ان کے شاہکار اور لازوال افسانے 'گڈریا' کی عظمت کو تسلیم کرتے ہیں۔

References

References are given at the end of every article.
Published
2020-10-19