مولوی عبدالحق کی خاکہ نگاری: ماہ نامہ قومی زبان کے تنقیدی سرماۓ کی بنیاد پر ایک تجزیہ (۱۹۶۱ تا ۱۹۹۰)
Abstract
This research explores the tradition of biographical sketch writing (khaka nigari) in Urdu literature with a focused study on the articles published in Qaumi Zaban, a literary journal initiated by Maulvi Abdul Haq in 1948 under the Anjuman Taraqqi Urdu. After Abdul Haq's death in 1961, the journal has continuously published a special annual issue titled "Maulvi Abdul Haq Number", featuring scholarly essays on his life, personality, and literary contributions. This study examines and analyzes the sketches and critical writings on Abdul Haq’s khaka nigari published in the journal from 1961 to 1990. Though scattered across various issues, these articles have not been collectively reviewed or systematically studied before. By compiling and analyzing this body of work, the research aims to highlight Abdul Haq’s stylistic qualities, ethical focus, and his deep humanism reflected in his portrayals of both renowned figures and common individuals. This study also evaluates Qaumi Zaban’s pivotal role in preserving and promoting Abdul Haq's literary legacy.
پیشِ نظر تحقیقی مقالہ اردو ادب میں خاکہ نگاری کی روایت کا مطالعہ پیش کرتا ہے، جس میں خاص طور پر اُن مضامین کا تجزیاتی جائزہ لیا گیا ہے جو مولوی عبدالحق کی سرپرستی میں 1948ء میں انجمنِ ترقیِ اردو کے تحت شائع ہونے والے ادبی مجلہ "قومی زبان" میں شامل ہوئے۔مولوی عبدالحق کے انتقال (1961ء) کے بعد سے یہ مجلہ باقاعدگی سے ہر سال ایک خصوصی شمارہ بعنوان "مولوی عبدالحق نمبر" شائع کرتا آ رہا ہے، جس میں ان کی شخصیت، علمی و ادبی خدمات اور زندگی کے مختلف پہلوؤں پر علمی و تحقیقی مضامین شامل کیے جاتے ہیں۔یہ تحقیق 1961ء سے 1990ء تک کے دوران قومی زبان میں شائع ہونے والے ان مضامین اور خاکوں کا تنقیدی و تجزیاتی مطالعہ پیش کرتی ہے جن میں مولوی عبدالحق کی خاکہ نگاری پر روشنی ڈالی گئی ہے۔اگرچہ یہ تحریریں مختلف شماروں میں منتشر ہیں، تاہم ان کا ایک جامع اور منظم مطالعہ اس سے پہلے نہیں کیا گیا تھا۔ان تمام تحریروں کو یکجا اور تجزیہ کے ذریعے اس تحقیق کا مقصد مولوی عبدالحق کی خاکہ نگاری کے اسلوبی خصائص، اخلاقی رجحانات اور انسانی قدروں کو اجاگر کرنا ہے، جو ان کے قلم میں مشہور شخصیات کے ساتھ ساتھ عام انسانوں کے خاکوں میں بھی نمایاں نظر آتی ہیں۔مزید برآں، یہ مطالعہ قومی زبان کے اس اہم کردار کو بھی واضح کرتا ہے جو مولوی عبدالحق کے ادبی ورثے کو محفوظ رکھنے اور فروغ دینے میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔
References
مولوی عبدالحق، اردو ادب، خاکہ نگاری، تذکرہ نویسی، قومی زبان، انجمنِ ترقیِ اردو، ادبی تنقید، اردو صحافت، اردو میں انسان دوستی، اردو نثر کا اسلوب
All Copy Rights ® Reserved to Shah Abdul Latif University, Khairpur